افضل گوروکی پھانسی پر چدمبرم کے بیان سے کانگریس کا اظہار لاتعلقی

نئی دہلی: کانگریس نے پارٹی کے سینیئر لیڈر پی چدمبرم کے اس بیان سے پلہ جھاڑ لیا جس میں انہوںنے پارلیمنٹ پر حملے کے جرم میں سزائے موت پانے والے افضل گورو کے حوالے سے کہا تھا کہ اس معاملہ میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے تھے۔ پارٹی ترجمان اشونی کمار نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی نظر میں افضل گورو کیس میں قابل احترام عدالت عظمیٰ کا فیصلہ حتمی اور قانون و انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق تھا۔انہوں نے کہا کہ چونکہ معاملہ عدالت سے فیصل ہو چکا ہے اس لیے اس پر بحث چھیڑنا لا حاصل ہے۔ہر شہری اور حکومتی ادارے قانوناٍ اس بات کے پابند ہیں کہ عدالتعظمیٰ کے فیصلے کو قبول کیا جائے۔اور اسے حتمی سمجھا جائے۔کمارنے، جو چدمبرم کی ہی طرح ایک سینیئر وکیل ہیں ،کہا کہ کانگریس پارٹی افضل گورو کو پھانسی کے سپریم کوٹ کے فیصلہ کو حتمی اور قطعاً درست تسلیم کرتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں کمار نے کہا کہ خود سپریم کورٹ یہ کہہ چکی ہے غلطی ہم سے بھی ہو سکتی ہے لیکن ہمارا فیصلہ آخری فیصلہ ہوتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress disowned chidambarams afzal guru remark in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply