راہل گاندھی جنیو دھاری ہندو ہیں: کانگریس

نئی دہلی:گجرات کے سومناتھ مندر میں شردھالوؤں کے خیالات کے اندراج کے لیے رکھے گئے رجسٹروں میں سے غیر ہندوؤں والے رجسٹر میں راہل گاندھی کا نام درج کرنے کی خبر پھیلتے ہی سوشل میڈیا اور کچھ گجرات بی جے پی لیڈروں کی جانب سے شور و غوغا مچائے جانے پر صفائی پیش کرتے ہوئے کہ پارٹی نائب صدر راہل گاندھی ایک ہندو ہیں جو مقدس جینیو پہنتے ہیں رجسٹر میں نام کے اندراج اور دستخط کرنے کے معاملہ کو بی جے پی اور میڈیا کے ایک طبقہ کا دھوکا اور ایک سازش سے تعبیر کیا۔
میڈیا کے روبرو اس معاملہ کی وضاحت کرتے ہوئے کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ راہل گاندھی نہ صرف ہندو ہیں بلکہ جنیو داھاری ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress defends rahul gandhi he is hindu sacred thread wearing hindu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply