کرناٹک میں جیہ نگر اسمبلی ضمنی انتخاب میں کانگریس نے بی جے پی کو ہرا دیا

بنگلور:کرناٹک میں حکومت سازی کی دوڑ میں جنتا دل سیکولر(جے ڈی ایس ) سے راتوں رات اتحاد کر کے بی جے پی کو شکست دینے میں کامیاب ہوجانے والی کانگریس کو ایک بار پھر بی جے پی کو شکست دینے کا اس وقت موقع مل گیا جب اس نے کرناٹک کے دارالخلافہ اور بی جے پی کے مضبوط گڑھ بنگلو رپارلیمانی حلقہ کی جیہ نگر اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں اس کے امیدوار کو 5ہزار سے زائد ووٹوں سے ہرا دیا۔

کانگریس امیدوار سومایا ریڈی نے اپنی قریب ترین حریف بی جے پی بی این پرہلاد پر پہلے ہی راؤنڈ میں سبقت مل گئی تھی اور یہ سبقت پورے 16راؤنڈ تک برقرار رہی۔

یہ سیٹ بی جے پی کے لیے اس لیے بھی وقار کا مسئلہ تھی کیونکہ اس کے امیدوار بی این وجے کمار کے انتقال کر جانے سے ہی اس سیٹ پر الیکشن ملتوی ر دیا گیا تھا اور بی جے پی نے اپنے امیدوار کے انتقال پر ووٹروں کی ہمدردی بٹورنے کے لیے وجے کمار کے بیٹے کو ہی امیدوار بنا دیا تھا ۔لیکن اس کی یہ چال کام نہ آئی اور اسمبلی میں کانگریس ۔جے ڈی ایس اتحاد کی طاقت اور بھی بڑھ گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: congress defeats bjp by 5000 vote margin in jayanagar bypoll in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply