نوٹ بندش سے گدوں اور تکیوں میں چھپی دولت باہر آگئی: مودی

شہدول :وزیر اعظم نریندر مودی نے نوٹ بندش کو مناسب اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعہ دبا ہوا روپیہ واپس بینک کاری نظام میں واپس لے آیا گیا اور حکومت اس کا استعمال مفاد عامہ کے کاموں میں کر رہی ہے۔

مودی نے شہدول میں ایک انتخابی جلسہ میں کہا کہ نوٹ بندش ہوتے ہی الماریوں ، گدوں اور تکیوں میں دبا روپیہ واپس بینکوں میں آگیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نوٹ بندش کےءوقت میں نے کہا تھا کہ ابتدا میں اس سے لوگوں کو کچھ پریشانی ہوگی۔ مودی نے کہا کہ آزادی کے بعد چار نسلوں کی حکومتوں نے اتنے بیت الخلا نہیں بنوائے جتنے ہم نے چار سال میں بنا دیے۔

لوگوں کے دماغ میں یہی سوال کلبلا رہا ہے کہ ایک چائے والا وزیر اعظم بن گیا۔ لیکن وہ اتنے پیسے لاتا کہاں سے ہے۔جہاں دیکھو گاو¿ں کی سڑک بن رہی ہے،بیت الخلا بن رہے ہیں، ریلوے کے جال کی توسیع ہو رہی ہے اور جابجا ترقیاتی پراجکٹ چل رہے ہیں ۔

آخر مودی اتنی کم مدت میں اتنا پیسہ کہاں سے لے آیا۔ کانگریس لیڈر و ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور کے اس بیان پر کہ پنڈت جواہر لعل نہرو کی وضع کردہ پالیسیاں ہی ہیں جن کی بدولت آج ایک چائے والا وزیر اعظم ہے مودی نے کہا کہ اگر نہرو کی پالیسیاں اتنی ہی جمہوری ہیں تو کانگریس گاندھی خاندان کے باہر کے کسی لیڈر کو پارٹی صدر بنادے۔

انہوں نے کہاکہ اگرجمہوریت میں اعتماد ہے توچائے والے کا وزیراعظم بننے کا سہر امودی کوجاتا ہے اورنہ ہی بی جے پی کو ۔ اس کا سہرا ملک کی عوام کے سر جاتا ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress crying over demonetisation as it has lost money modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment