کانگریس لشکر طیبہ کو کیسریا دہشت گردی سے کم خطرناک سمجھتی ہے:بی جے پی

نئی دہلی: بی جے پی لیڈر و مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کانگریس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ لشکر طیبہ سے لاحق خطرے کو کوئی اہمیت نہیں دیتی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس لشکر طیبہ کو زعفرانی دہشت گردی کی بہ نسبت کم خطرناک سمجھتی ہے۔
انہوں نے کانگریس کو سیاسی موقع پرست سے تعبیر کرتے ہوئے گجرات انتخابات کے پیش نظر پاٹیداروں کو لبھانے کی کوشش پر بھی اسے لتاڑا۔انہوں نے کہا کہ ہم پاٹیدار برادری کا ہندوستان اور بیرون ملک دونوں جگہ احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کانگریسکو یاد دہانی کرائی کہ کئی ججوں نے مختلف فیصلوں میں 50فیصد ریزرویشن طے کیا ہے۔
پرساد کا یہ تبصرہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اس بیان کے ایک روز بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کانگریس پر الزام لگایا تھا کہ وہ ممبئی حملوں کے کلیدی ملزم اورپاکستانی دہشت گرد کی رہائی پر بغلیں بجا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress considered let less dangerous than saffron terror ravi shankar prasad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment