کانگریس نے پنجاب نیشنل بینک کو12ہزار کروڑ روپے کا فراڈ کرنے والے نیر مودی کا موازنہ مالیہ سے کیا

نئی دہلی: ہیروں کے سوداگر نیر ومودی کی پنجاب نیشنل بینک کی ممبئی شاخ کے ساتھ 11ہزار400کروڑ روپے کی دھوکہ دھڑی کا معاملے میں جہاں ایک طر ف مرکزی تحقیقاتی بیورو اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نیرو مودی کے یاں چھاپے مارکر اپنی ذمہ داری نبھاناشروع کر دی وہیں دوسری جانب اس معاملہ نے سیاسی رخ بھی اختیار کرلیا ۔اس معاملہ پر بی جے پی نے اسے کانگریس پاپ بتایا تو کانگریس نے اس پر وزیر اعظم نریندر مودی کوہدف تنقید بنایاہے۔
کانگریس صدر راہل گاندھی نے ٹوئیٹ کر کے کے کہا کہ ’نیرو مودی کا بھارت کو لوٹنے کا طریقہ‘ پہلے پی ایم مودی کو گلے لگایا پھر وزیر اعظم کے ساتھ داؤس میں نظر آئے ۔اس اثر و رسوخ کا استعمال کرکے پہلے12ہزار کروڑ روپے لوٹے اور پھر دوسرے مالیہ کی طرح ملک سے بھاگنے میں کامیاب رہے۔جبکہ حکومت ایک دوسرا راستہ دیکھ رہی تھی۔ ایک مودی سے دوسرا مودی۔
کانگریس لیڈر رن دیپ سرجے والا نے کہا کہ نیرو مودی کون ہے؟ کیایہ مودی گھپلا ہے۔ کیا اسے بھی للت مودی اور وجے مالیہ کی طرح حکومت کے کسی شخص نے انہیں اطلاع دی تھی تاکہ وہ پیسہ لےکر بیرون ملک فرار ہو سکیں۔ اس کا ذمہ دار کون ہے؟

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress compares nirav modi to vijay mallya in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply