سونیا گاندھی نے صرف پارٹی صدارت کو خیرباد کہا ہے سیاست کو نہیں

نئی دہلی: ان رپورٹوں کی روشنی میں کہ سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی عہدہ صدارت سے سبکدوش ہونے کے ساتھ ساتھ سیاست کو بھی خیرباد کہہ رہی ہیں کانگریس نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے اعلان کیا کہ محترمہ سونیا گاندھی صرف عہدہ صدارت سے سبکدوش ہوئی ہیں سیاست سے نہیں۔
ٹوئیٹر پر کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والانے کہاکہ سونیا گاندھی انڈین نیشنل کانگریس کی صدارت سے ریٹائر ہوئی ہیں لیکن انہوں نے سیاست کو الوداع نہیں کہا ہے۔
ان کی سر پرستی، شفقتیں ، حکمت و دانائی اور کانگریس نظریات سے ان کی گہری وابستگی ہمارے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہے گی۔انہوں نے ٹوئیٹر پر یہ بھی کہا کہ وہ میڈیا میں دوستوں سے مخلصانہ درخواست کرتا ہوں کہ بے بنیاد باتیں نہ کریں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress clarifies sonia gandhi retiring as party president not from politics in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment