کشمیر مسئلہ پر آل پارٹی میٹنگ بلائی جائے: کانگریس

نئی دہلی:راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے جموں و کشمیر میں حالیہ احتجاج و مظاہروں میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کا الزام لگاتے ہوئے کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے کل جماعتی میٹنگ طلب کرلئے جانے کا مطالبہ کیا۔
راجیہ سبھا میں کشمیر کی صورتحال پر آج مختصر بحث کا آغاز کرتے ہوئے مسٹر آزاد نے کہا کہ احتجاج کرنے والے عام لوگوں پر سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے اور خواتین و بچوں تک کو نہیں بخشا جا رہا ۔
انہوں نے مزیدکہا کہ1800سے زائد زخمیوں میں خواتین او بچے بھی شامل ہیں۔ ریاست کے تمام اسپتال زخمیوں سے بھرے پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا اس بہیمانہ کارروائی کی ذمہ داری طے کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری بیانات اور ٹیلی ویڑن چینلوں پر ہونے والی بحث میں شامل لوگوں کے تبصروں کی حد طے کرنے کے لئے رہنما ہدایات بھی طے کئے جانے چاہئیں۔ (یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress calls for all party meeting over kashmir situation in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply