مودی کے تئیں نرمی دکھانے پر کانگریس نے الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بنایا

احمد آباد: کانگریس نے الیکشن کمیشن کو بری طرح لتاڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی مہم کے ڈوبتے جہاز کو بچانے میں لگاہے۔ احمد آباد میں ہی پارٹی نے وزیر اعظم کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت کی ہے کہ ایسے موقع پر جبکہ ریاست میں دوسرے مرحلہ کی پولنگ چل رہی ہے وزیر اعظم نے روڈ شو کر کے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔
جمعرات کو ہی کانگریس کارکنوں نے مودی کے روڈ شو کے خلاف الیکشن کمیشن تک مارچ کیا۔انہیں پولس نے دہلی میں پٹیل چوک کے قریب سردارپٹیل بھون کے باہر ہی روک دیا ۔ان میں سے کئی مظاہرین کو پولس نے حراست میں بھی لے لیا۔

Title: congress brands ec narendra modis puppet files complaint against pms roadshow | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply