راہل، پرینکا اتر پردیش میں کانگریس کی انتخابی مہم چلانے والوں میں شامل

نئی دہلی:کانگریس نے اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات کی تشہیر کے لئے ان ممتاز اور معروف پارٹی لیڈروں اور شخصیات کی فہرست جاری کر دی ہے جو اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی انتخابی مہم چلانے میں پیش پیش رہیں گے۔ اس فہرست میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، نائب صدر راہل گاندھی اور محترمہ پرینکا گاندھی اور فلم اداکارہ نغمہ بھی ہیں۔
کانگریس نے آج یہاں ریاستی اسمبلی انتخابات کے لئے 40 اسٹار کمپینروں کی فہرست جاری کی۔ اس فہرست میں تجربہ کار اور نوجوان لیڈروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
فہرست میں غلام نبی آزاد، احمد پٹیل، کمل ناتھ، راج ببر، جناردن دیویدی، پرمود تیواری، سلمان خورشید، جیوتی سندھیا، سچن پائلٹ، نرمل کھتری، بھوپندر سنگھ ہڈا، رندیپ سنگھ سورجےوالا، منیش تیواری، راجیو شکلا اور سنجے سنگھ کے نام اہم ہیں۔ کانگریس نے محترمہ شیلا دکشت، محترمہ نغمہ، محترمہ وجے لکشمی سادھو، محترمہ شوبھا اوجھا، کماری شیلجا اور میرا کمار کو بھی اپنی انتخابی مہم چلانے والوں میں شامل کیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پہلے ہی 40 اسٹار کمپینروں کی فہرست جاری کر چکی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress banks on priyanka gandhi to win big in up in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply