امیت شاہ کے بیٹے پر بدعنوانی کے الزامات کی جانچ سپریم کورٹ کے دو ججوںسے کرائی جائے: کانگریس کا مطالبہ

جے پو:(یواین آئی)کانگریس کے میڈیاسیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا اور راجستھان کانگریس کے صدرسچن پائلٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے بیٹے کی کمپنیوں پر لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات کی جانچ سپریم کورٹ کے دوججوں کے کمیشن سے کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غیرجانبدارانہ جانچ کے لئے امت شاہ کو عہدے سے ہٹادیناچاہئے۔
کانگریس رہنماؤں نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ وزیر اعظم کے لئے یہ آزمائش کی گھڑی ہے جس میں یہ دیکھناہے کہ وہ دوستی ،پارٹی کی سیاست یا سچائی میں سے کس کا انتخاب کرتے ہیں۔
انھوں نے کہ وزیر اعظم کہتے تھے ”نہ کھاؤنگا نہ کھانے دونگا“لیکن انکی ناک کے نیچے ہی امت شاہ کے بیٹے جے شاہ کی کمپنیوں پر سنگین سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔انھوں کہا کہ سال 13۔2012اور14۔2013 میں نقصان میں رہی جے شاہ کی ٹمپل انٹرپرائزکمپنی کا مرکز میں بی جے پی کی حکومت بننے کے ایک سال بعد ہی 16ہزارگنا کاروبار کیسے بڑھ گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress asks modi to seek bjp chiefs resignation in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply