کشمیر کے حوالے سے چینی تبصرہ پر وزیر اعظم سے پارلیمنٹ میں بیان دینے کا مطالبہ

Prime Minister Narendra Modi,
نئی دہلی: جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال اور وہاں کے واقعات کے حوالے سے چین کے رد عمل پر لوک سبھا میں تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے پارلیمنٹ میں بیان دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری نے وقفہ صفر میں یہ معاملہ اٹھایا اور کہا کہ جموں کشمیر کے حالیہ واقعہ پر چین نے ردعمل کا اظہار کیا ہے اور تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے اسے سنگین صورتحال بتایا اور کہا کہ چین کو اس کا جواب دیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ ہفتے جموں کشمیر جاکر صورتحال کا جائزہ لینے کی بات اس ایوان میں کی تھی اور انہوں نے اپنا وعدہ نبھایا بھی ہے لیکن وہاں سے وہ خالی ہاتھ ہی لوٹے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو جموں کشمیر کے معاملے میں ایوان میں بیان دینا چاہئے۔ (یو این آئی)