وزیر اعظم مودی کادورہ اسرائیل فلسطین سے متعلق ہندوستان کے موقف میں تبدیلی کا مظہر: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے آج راجیہ سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ اسرائیل کے دوران فلسطینیوں کے حقوق کے معاملے پر ہندوستان کا موقف تبدیل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے حکومت سے اس سلسلے میں وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس کے سینئر لیڈر آنند شرما نے وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی اب تک کی تمام حکومتوں نے فلسطینیوں کے حقوق کو تسلیم کیا ہے لیکن مسٹر نریندر مودی نے حال ہی میں اسرائیل کا دورہ کیا لیکن فلسطینیوں سے اپنا فاصلہ بنا کر ہندوستان کے موقف کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کی اس دورہ کے دوران میڈیا میں ایسی خبریں آئیں کہ ہندوستان نے فلسطینیوں سے دوری اختیارکر لی ہے جو ایک سنگین مسئلہ ہے۔ انہوں نے اس پر حکومت سے جواب دینے کامطالبہ کیا۔ سینئر کانگریس رکن اے کے انٹونی نے بھی مسٹر آنند شرما کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سنگین مسئلہ ہے۔ حکومت کو اس بارے میں جواب دینا ہی چاہئے۔ اس پر ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین نے کہا کہ اس کا جواب دینا نہ دینا حکومت کی مرضی ہے۔ اس کے لئے وہ اس کو ہدایت نہیں دے سکتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress asks modi to clarify indias stand on palestine in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply