بنگال ، آسام اور تریپورہ میں ضمنی انتخابات کے لیے کانگریس نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا

نئی دہلی:کانگریس نے مغربی بنگال کی دو لوک سبھا سیٹوں اور مغربی بنگال، آسام اور تریپورہ کی چار اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری مدھوسودن مستری نے بتایا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے مغربی بنگال کی کوچ بہار لوک سبھا سیٹ کے لئے پارتھ پرتم اسور اور تاملی لوک سبھا سیٹ کے لئے پارتھ بتبیال کو امیدوار بنائے جانے کو منظوری دی۔
محترمہ گاندھی نے آسام کے بیٹھالانگسو اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے روپم سنگھ رونگینگ، تریپورہ کی برجالا سیٹ کے لئے راجندر کمار داس اور کھووئی اسمبلی سیٹ کے لئے پرنب وشواس کی امیدواری کی منظوری دی ہے

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress announces names of candidates for by polls in west bengal assam in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply