امیت شاہ نے کانگریس اور کرپشن کو’ مچھلی۔پانی‘ تعلق جیسا بتایا

میسور:بی جے پی کے صدرامیت شاہ نے کانگریس اور کرپشن کے ایک دوسرے سے تعلق کو مچھلی اور پانی کے مصداق بتاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کرناٹک کے عوام حکومتی سطح پر بدعنوانی کے باعث حکومت وقت سے اس قدر عاجز آچکے ہیں کہ انہوں نے 12مئی کو ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں سدا رمیہ حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح مچھلی جل کی رانی ہے اسی طرح کانگریس کرپشن کی رانی ہے۔ انہوں نے پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران میسور می اپئے قیام کے دوسرے روز میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ کرناٹک میں بی جے پی ہی تح کو پرچم لہرائے گی۔ ریاست بھر کا دورہ کرنے کے بعد وہ اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ ریاستی عوام کرپشن سے تنگ آ چکے ہیں ۔
عوام نے سدارامیا حکومت کو بدلنے کا ذہن بنا لیا ہے۔کرناٹک حکومت کرپشن کا اے ٹی ایم ہے۔ لنگایت طبقہ کو اقلیتی درجہ دیتے ہوئے اس طبقہ کے ووٹوں کی تقسیم کے لئے سدارمیا کو مورد الزام ٹہراتے ہوئے شاہ نے کہا کہ یورپا کو وزیراعلیٰ بننے سے روکنے کے لئے سدارمیا نے ایسا کیا ہے۔ انہوں نے کہا”انہوں نے پانچ برس تک حکومت چلائی ہے۔جب وہ حکومت میں تھے تو اس وقت انہوں نے ایسا کیوں نہیں کیا؟
انہوں نے کہا کہ یہ کانگریس کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو بچانے کی ایک کوشش ہے۔ بی جے پی صدرنے کسی بھی پارٹی سے انتخابی سمجوتے کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی ہر سیٹ پر امیدوار کھڑا کرے گی اور اپنے بوتے پر اکثریت کے ساتھ اور حکومت بنائیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress and corruption are like fish and wateramit shah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply