پاکستانی تفتیشی ٹیم کو مدعو کر کے مودی نے پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے:حزب اختلاف

نئی دہلی:حزب اختلاف نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے پٹھانکوٹ میں ہندوستانی فضائیہ کے اڈے پر 2جنوری کو کیے گئے دہشت گردانہ حملہ کی تحقیقات کے لیے پاکستان کی مشترکہ تفتیشی ٹیم کو ہندوستان آنے کی اجازت دے کر پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔
پاکستان کے سیکورٹی اور انٹیلی جنس اہلکاروں کو فضائیہ کے اڈے کا معائنہ کرنے کی اجازت دینے کے حکومت کے اقدام پر سوال اٹھاتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ پاکستان نے تو کوئی کارروائی کرنے کی یقین دہانی نہیں کرائی لیکن پھر بھی اس کی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملہ کی تفتیش کرنے کے لیے ہندوستان آنے کی اجازت دے دی گئی۔
کانگریس کے ترجمان رن دیپ سرجے والا نے کہا کہ مودی حکومت سرحد پار سے ہند مخالف تخریبی کارروائیوں کی سازش رچنے والے سرکاری دہشت گردوں اور غیرسرکاری دہشت گردوں میں تمیز کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیری وال نے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کی آمد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے پٹھان کوٹ ایر بیس کی حفاظت میں جان قربان کرنے والے فوجیوں کی شہادت کی سودے بازی کی ہے۔ جسے ہندوستان کے لوگ ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔
پاکستان کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی آمد کا معاملہ دہلی اسمبلی میں بھی زور شور سے اٹھایا گیا اور اس معاملہ پر مرکزی حکومت پر کڑی تنقید کی گئی۔اسمبلی میں جس کے 70میں سے67ارکین عام آدمی پارٹی کے ہیں،”آئی ایس آئی واپس جاو¿“ کے پوسٹر لہرا رہے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress and aam admi party slam modi government for inviting pak jit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply