کانگریس کاگجرات بٹ کوائن گھپلے کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں جانچ کرانے کا مطالبہ

نئی دہلی:کانگریس نے گجرات میں بٹ کوائن منی لانڈرنگ کے ذریعہ پانچ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے گھپلہ اور اس میں ملوث بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں کے ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے اس معاملہ کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تفتیش کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کانگریس کے ترجمان شکتی سنگھ گوہل نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ2016میں نوٹ بندش کے بعد کالے دھن کو قانونی شکل دینے کے لیے گجرات کے سور ت میں غیر مروجہ قرار دیے گئے ہزار اور پانچ سو کے نوٹوں کو نئی کرنسی میں تبدیل کرنے کے لیے یہ سارا کھیل کھیلا گیا ۔

گجرات سی آئی ڈی نے معاملہ کی جانچ کرتے ہوئے اسے پانچ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا گھپلہ قرار دیا ہے جبکہ غیر سرکاری ذرائع88ہزار کروڑ روپے کا گھپلہ بتا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ غیرقانونی لین دین کا یہ کاروبار گجرات کے داخلہ کے وزیر پردیپ جڈیجہ کو کی گئی شکایت کے بعد سامنے آیا اور اب تک اس گھپلہ میں ایک پولیس سپرنٹنڈنٹ، ایک انسپکٹر اور دس پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

معاملہ کی باریکی سے کی گئی جانچ سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ گھپلہ کا اصل ملزم بی جے پی کا سابق رکن اسمبلی نلن کوٹاڈیا ہے۔اگر اسے گرفتار کر لیاگیا تو اس سے کئی اہم معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress alleges rs 5000 crore bitcoin scam in gujarat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply