الزام تراشی اور جھوٹ پھیلانے کے لیے کانگریس بے شرمی کی تمام حدود پھلانگ رہی ہے:وزیر اعظم مودی

نئی دہلی:مختلف معاملات بشمول اشیائے ضروریہ اور تیل کی نرخوں میں اضافہ و رافیل جنگی طیاروں کے سودے پر حکومت کو زبردست ہدف تنقید بنانے والی کانگریس اور اس کے صدر راہل گاندھی کو وزیر اعظم نریندر مودی نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ اپنے جھوٹ کو چلانے کے لیے کانگریس بے شرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔

وزیر اعظم نے اپنی حکومت میں روزمرہ استعمال میں آنے والی اشیاءکے نرخ کم ہونے کا بھی دعویٰ کیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے ”میر ابوتھ سب سے مضبوط ‘ کے عنوان سے ہونے والے پروگرام میں ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے بلاسپور، بستی، چتوڑ گڑھ، دھنباد اور منڈسور میں پارٹی کے بوتھ کارکنوں سے خطاب کے دوران کیے گئے سوالوں کے جواب میں کہا کہ ان کی حکومت نے معاشرے کے تمام طبقوں اور خاص طور پر متوسط طبقہ کے لوگوں کی فلاح و بہبود میں بہت کام کیا ہے۔

مودی نے مزید کہا کہ ان کی حکومت نے روز مرہ کی اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوٹ بندش کے بعدجائیدا کی خرید و فروخت کے بازار میں اب کالا دھن استعمال نہیں کیا جا رہا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress agenda is to spread misinformation and lies to divert peoples attention in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply