کانگریسی وعام آدمی پارٹی ممبران پارلیمنٹ و اسمبلی ایک ماہ کی تنخواہ کیرل ریلیف فنڈ میں دیں گے

نئی دہلی:کیرل میں بھیانک سیلاب سے ہوئے جانی و مالی نقصان کو دیکھتے ہوئے کانگریس صدر اہل گاندھی نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی کے تمام اراکین پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے اراکین ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کی مدد کے طور پر عطیہ کریں گے۔

پارٹی کے جنرل سکریٹریوں، ریاستی انچارجوں ،صوبائی صدور اور ریاستی قانون ساز پارٹی کے قائدین کے ساتھ ایک میٹنگ میں راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کے لیڈران اور کارکن کیرل اور کچھ دیگر ریاستوں میں آئے سیلاب سے متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔راہل نے کیرل کے سیلاب کو قومی آفت قر ار دینے کا بھی مطالبہ کیا۔اس ضمن میں انہوں نے مسٹر مودی کو ٹوئیٹ کیا تھا ۔

اس ٹوئیٹ کے حوالے سے کانگریس صدر نے کہا کہ کیرل بہت بڑی مصیبت میں ہے۔ میں نے وزیر اعظم سے بات کی ہے اور ان سے فوج اور بحریہ کے جوانوں کی تعیناتی میں اضافہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ میں نے ان سے کہا ہے کہ یہ بحران صورت حال ہے۔

ریاست کی تاریخ میں یہ سب سے زیادہ خوفناک سیلاب ہے، اس لئے ریاست کو خصوصی مدد ملنی چاہئے ۔عام آدمی پارٹی کے ممبران پارلیماں و اسمبلی اور وزیروں نے بھی کیرل کے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ایک ماہ کا مشاہرہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress aap mps mlas mlcs pledge one month salary for kerala relief fund in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply