کانگریس اورعام آدمی پارٹی نے اب لاشوں پر سیاست شروع کر دی :سنگھ

نئی دہلی:مرکزی وزیر مملکت برائے خارجہ اور سابق فوجی سربراہ وی کے سنگھ نے سابق فوجی رام کشن گریوال کی خودکشی سے پیدا ہوئے تنازعہ پر کانگریس اور عام آدمی پارٹی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دونوں سیاسی پارٹیاں لاشوں پر سیاست کرنے میں مصروف ہیں۔
سابق فوجی کی خودکشی کے معاملے پر اپنے متنازعہ بیانات سے پہلے ہی اپوزیشن کے رہنماو¿ں کی تنقید جھیل رہے مسٹر وی کے سنگھ نے یہاں ایک پروگرام کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئےکہا کہ دونوں سیاسی پارٹیوں کے پاس کوئی موضوع نہیں ہے اور وہ ”لاشوں پر سیاست “کررہی ہیں۔کانگریس اورعام آدمی پارٹی دونوں کو ہی ”ون رینک ون پنشن(او آر او پی)کے سلسلے میں کچھ بھی پتہ نہیں ہے۔
مسٹر گریوال کے خودکشی کرنے پر مسٹر سنگھ نے پہلے سابق فوجی کی ذہنی حالت پر سوال اٹھایا تھا اور کل انہوں نے کہا تھا کہ مسٹر گریوال نے کانگریس کے ٹکٹ پر سرپنچ کا الیکشن لڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ کیا کانگریس اورعام آدمی پارٹی کے رہنما سرحد پر شہید ہو رہے کسی فوجی کے گھر بھی گئے ہیں؟
دونوں پارٹیوں کے پاس اپنی سیاست چمکانے کےلئے کوئی موضوع نہیں ہے اس لئے وہ اس خودکشی کو سیاسی رنگ دے کر اپنی سیاست کی دھار سیقل کرنے کی کوشش کر ہے ہیں۔ واضح رہے کہ مسٹر گریوال نے او آر او پی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منگل کی رات زہر کھاکر خودکشی کرلی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress aap doing politics over dead bodies v k singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply