کانگریس جی ایس ٹی کے خلاف 30جولائی سے تحریک چلائے گی

نئی دہلی:دہلی کانگریس نے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) پر غلط ڈھنگ سے عمل درآمد کرنے اور اس سے مہنگائی بڑھانے کا الزام لگاتے ہوئے 30 جولائی سے ایک ہفتہ تک ملک کے دارالخلافہ دہلی کے مختلف بازاروں میں عوامی بیداری مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ دہلی کانگریس کے صدر اجے ماکن نے آج نیوز کانفرنس میں کہا کہ سرکارنے جس غلط طریقہ سے جی ایس ٹی لاگو کیا ہے۔ اس سے آنے والے دنوں میں کئی طرح کی لازمی اشیا کے داموں میں بھاری اضافہ یقینی ہے۔
اس موقع پر ریاستی نائب صدر چتر سنگھ ، کئی جی ایس ٹی ماہر اور مختلف تجارتی تنظیموں لیڈر موجود تھے۔ مسٹر ماکن نے کہا کہ جی ایس ٹی کو جس طریقہ سے نافذ کیا جارہا ہے اس پر خاطر خواہ بحث کرنے کے بعد سامنے آیا ہے کہ اس سے ہسپتال میں علاج کرانا ، تعلیم ، کپڑا ، جوتے ، مکان بنانا ، پرانی گاڑی کی خرید و فروخت یہاں تک کہ کسانوں کے کام آنے والے ٹریکٹر اور کئی طرح کی کھادیں مہنگی ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کپڑا اب تک ویٹ سے آزاد تھا۔
اس پر جی ایس ٹی لگائے جانے سے 40 فی صد تک دام بڑھ جائیں گے۔ مکان بنانے کی لاگت ایک تہائی بڑھ جائے گی۔ جی ایس ٹی سے بے روزگاری بڑھے گی۔ پردیش کانگریس صدرنے کہا کہ30 جولائی سے دہلی کے تمام 42 بڑے بازاروں میں جی ایس ٹی پر غلط طریقہ سے عمل درآمد کے خلاف عوامی بیداری مہہم شروع کی جائے گی ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congress 7 day agitation against gst in delhi from 30 july in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply