جذبہ پرامن بقائے باہم اورتحمل و رواداری وقت کی اہم ضرورت: سید عالمگیر اشرف

باڑمیر(راجستھان): آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ یوتھ کے قومی صدرمولانا سید عالمگیر اشرف نے کہا ہے کہ مذہب، ملت، برادری اور رنگ و نسل میں گھری آج کی سیاست سے انسانیت بڑی تکلیفوں سے گذر رہی ہے اور انسان اور انسانیت میںیقین رکھنے والے اور اس سے از حد محبت کرنے والے ہر خاص و عام کو انسانیت کی بقاء اور اس کی حفاظت کے لئے کھڑا ہونا ہوگا۔
مولانا سید عالمگیر اشرف نے یہاں باڑمیر راجستھان میں جیلانی جماعت کی جانب سے قومی یکجہتی اور انسانی ہم آہنگی کے فروغ میں منعقد ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور کی بے راہ رو سیاست ایک انسان کو دوسرے انسان کا دشمن بنانے پر تلی ہوئی ہے۔صحیح راہ سے بھٹکے ہوئے سیاسی قدم ملک اور ملت دونوں کیلئے خطرناک ہوتے جا رہے ہیں۔ انسانیت کا اس سے بڑا نقصان اور کیا ہو سکتا ہے اور اس سے برے دن کیا دیکھنے پڑ سکتے ہیں جب ایک انسان دوسرے انسان کے خون کا پیاسا ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی فکر کا جواب فکر ہے اور پروپیگینڈہ کا جواب پروپیگینڈہ ہے۔ اگر انسان مخالف فکر کو عام کیا جا رہا ہو تو انسانی رواداری،آپسی میل جول، بقاء باہم اور قومی یکجہتی کی تعلیم و تربیت عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس مہم میں بلاتفریق مذہب و ملت ہر انسان دوست کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کا کام کرنا چاہئے۔
جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ضلع کے کلکٹرنے کہا کہ آپسی محبت، بھائی چارہ اور میل ملاپ کو فروغ دینے کیلئے ضروری ہے کہ تعلیم کو فروغ دیا جائے۔ آج مسلمانوں کو سب سے زیادہ تعلیم کی ضرورت ہے۔ قوم مسلم جب سے تعلیم سے دور ہوئی ہے مشکلوں نے اسے آ گھیرا ہے۔ رسوائیوں اور زبوں حالی کے اس جال سے نکلنے اور اس سے نجات پانے کا ایک ہی راستہ ہے۔ وہ تعلیم یافتہ ہو اور اسلام و قرآن کے بتائے ہوئے اصولوں پر سختی سے پابند ہو۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congregation under the banner of jilani jmaat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply