راجناتھ سنگھ نے کامیاب مہم کیلئے فوج کو مبارک باد دی

نئی دہلی: (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاک مقبوضہ کشمیر سے دراندازی کی فراق میں وہاں بیٹھے دہشت گردوں کے لانچ پیڈ تباہ کرنے اور بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کیلئے فوج کو مبارک باد دی ہے۔
مسٹر سنگھ نے ٹویٹ کرکے کہا، ’دہشت گرد تنظیموں اور ان کے لانچ پیڈ پر کامیاب انسداد دہشت گردی مہم کیلئے فوج کو مبارک باد‘۔ انہوں نے کہاکہ ہندستان کو اپنے مسلح افواج پر فخر ہے۔
فوج نے ہند مخالف منصوبوں کو ناکام بنا کر ایک بار پھر سےاپنی غیرمعمولی بہادری اور حوصلہ کا ثبوت پیش کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی جرات مندانہ فیصلہ کرنے اور مناسب وقت پر کارروائی کرنے کیلئے مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ ہندستانی فوج نے کل رات پاک مقبوضہ کشمیر میں گھس کر محدود کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے لانچ پیڈ کو تباہ کرکے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کا صفایا کردیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Congratulations indian army rajnath singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply