کانگریس نے جادھو کی سزائے موت پر عمل آوری روکنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا

نئی دہلی: کانگریسی رہنما اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد غلام نبی آزاد نے انصاف کی عالمی عدالت کے اس متفقہ فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں مقدمہ فیصل ہونے تک پاکستان کی طرف سے کل بھوشن جادھو کی پھانسی پر حکم موقوفی جاری کیا گیا ہے۔ مسٹر آزاد نے کہا کہ ”پاکستان کی طرف سے کل بھوشن جادھو کے خلاف جو شرمناک مقدمہ کھڑا کیا گیا ہے اس میں بین الاقوامی قانون کی صریحی خلاف ورزی کی گئی ہے کیونکہ ان کی سزائے موت کا حکم قونصلر کی رسائی کے بغیر ایک کنگارو عدالت نے جاری کیا تھا۔
یہ امر لائق ستائش کے عالمی عدالت کو ہندستانی اپیل میں معقولیت نظر آئی اور اس نے پاکستانی غلط پروپیگنڈے کے ادراک کے ساتھ صحیح قدم اٹھاتے ہوئے ماقبل سماعت کے دوران ایک فرضی اعتراف نامے کا ویڈیو دکھانے کی درخواست مسترد کردی“۔ مسٹر آزاد نے بین الاقوامی عدالت میں ملک کی نمائندگی کرنے والی ہندستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور اس بات پر زور دیا کہ حکومت کل بھوشن جادھو کو انصاف دلانے اور وطن واپس لانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھنے کو یقینی بنائے۔

Title: cong welcomes icj order to stay execution of jadhav | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: , ,

Leave a Reply