کانگریس بر سر اقتدار آئی تو جی ایس ٹی کی جگہ صرف ایک ٹیکس لگائے گی: راہل گاندھی

نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اگر کانگریس اقتدار میںآئی تو وہ مودی حکومت کے نافذ کردہ اشیاءوخدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اصلاح کر کے اسے آسان بنائے گی اورصرف ایک ٹیکس عائد کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس صرف ایک ٹیکس ہی لگائے گی جو18فیصد تک ہی محدود رہے گا ۔اور ان اشیاءپر جو عام آدمی اور غریب طبقہ استعمال کرتا ہے ٹیکس نظام سے باہر رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی پوزیشن بالکل صاف ہے۔
راہل گاندھی نے جنوبی ہند خطہ کے کرناٹک اور حیدر آباد میں جن آشیر واد یاتراکے آخری روز کالابراگی میں صنعتکاروں اور تاجر برادری سے دوران گفتگو کہی۔
ہندوستانی اقتصادیات پر مختلف سوالوں کے جواب میں کانگریس صدر نے کہا کہ ہم نے جو نتیجہ اخذ کیا ہے وہ یہی ہے کہ ”گبر سنگھ ٹیکس“نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔کانگریس کا جی ایس ٹی کے حوالے سے ایک نقشہ ہے اور وہ بڑا سادہ سا ہے یعنی پورے ملک میں یکساں ٹیکس۔

Title: cong to introduce one gst if it comes to power says rahul gandhi | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: ,

Leave a Reply