مودی کو خدائی عطیہ قرار دینے پر کانگریس نے وینکیا نائیڈو کو آڑے ہاتھوں لیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کو خدا ئی عطیہ قرار دینے پر کانگریس نے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کیا انکی یہ چاپلوسی دیو کانت بروا کے ان تعریفی کلمات سے کہ” اندرا از انڈیا اینڈ انڈیا از اندرا“ “India is Indira and Indira is India”سے مختلف ہے جس پر ان کی زبردست لعنت ملامت کی گئی تھی؟
کانگریس ترجمان ابھیشیک سنگھوی نے کہا کہ مودی کی کابینہ اور تمل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للتا کی کابینہ میں کوئی فرق نہیں ہ وہاںبھی کابینی وزراءسر بسجود ہو کر جیہ کی پرستش کرتے ہیں اور مودی کابینہ میں بھی اس سے کچھ مختلف نظر نہیں آتی۔
ادھر آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کی پریس بریفنگ میں پارٹی ترجمان منیش تیواڑی نے کہا کہ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوسکا کہ مودی ہندوستان کے لیے خدائی عطیہ ہیں یا حکومت میں شامل کچھ لوگوں کے لیے خدا کی جانب سے بھیجا گیا تحفہ ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cong takes a dig at naidus flattering chant of modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply