گوا اعلامیہ میں دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کا ذکر نہ کرنے پر کانگریس کا اظہار ناخوشی

نئی دہلی:کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت برکس سربراہ کانفرنس کے بعد جاری گوا اعلا میہ میں دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کانام لے کر ذکر کرنے میں ناکام رہی ہے۔ کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندستان ، برازیل، روس، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل تنظیم برکس کی گوا میں ہوئی سربراہ کانفرنس کے بعد تیار کئے گئے گوا علامیہ میں اسرائیل، شام۔فلسطین اور افغانستان تک کا ذکر ہے لیکن مودی حکومت اس میں دہشت گردی کے تعلق سے پاکستان کے نام کا ذکر کرنے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں برکس ممالک میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی گئی ہے لیکن 20 پیراگراف والے گوا اعلامیہ میں پٹھان کوٹ اور اڑی میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کا نام کے ساتھ ذکر نہیں ہے اور یہ مودی حکومت کی سفارتی ناکامی ہے۔ کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ برکس ممالک میں دہشت گرادانہ حملے کا سب سے تازہ واقعہ اڑی میںپیش آیا ہے۔ کانفرنس میں ان ممالک میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی گئی ہے لیکن اڑی دہشت گرد انہ حملے کا اعلامیہ میں ذکر تک نہیں ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کا نام شامل کرنے کے لیے مودی حکومت اعلامیہ تیار کرنے والوں کو سمجھانے میں ناکام رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cong slams govt over failure to get pak origin terror in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply