ہماچل میں امیدواروں کے انتخاب کے لیے کانگریس نے اسکریننگ کمیٹی تشکیل دی

نئی دہلی:(یواین آئی)کانگریس نے ہماچل پردیش میں امیدواروں کے انتخاب کےلئے سابق رکن پارلیمنٹ جیتیندر سنگھ کی صدارت میں آج سہ رکنی تفتیشی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جناردن دویویدی نے یہاں جاری ایک ریلیز میں یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے اس کمیٹی کو منظور کردیا ہے۔تفتیشی کمیٹی میں مسٹر سنگھ کے علاوہ رکن اسمبلی وجے اندر سنگھ اور رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی کو رکن بنایا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اے کے جیوتی نے ہماچل پردیش اسمبلی کی سبھی 68سیٹوں کےلئے کل ایک مرحلے میں 9 نومبر کو الیکشن کرانے کا اعلان کیا تھا۔ووٹوں کی گنتی 18دسمبر کو ہوگی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cong sets up screening panel for himachal polls in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply