راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس22انتخابات ہار چکی ہے:وزیر اعلیٰ گجرات

نئی دہلی: اسمبلی انتخابات کے دور سے گذر رہے گجرات میں پولنگ کے پہلے مرحلہ میںاب جبکہ چند روز ہی رہ گئے ہیں بی جے پی نے کانگریس پر اپنے حملوں میںشدت پیدا کرتے ہوئے کہا ہے کہ راہل گاندھی کی قیادت میں پارٹی ایک ڈوبتا جہاز بن گئی ہے۔
نرمدا میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے کہاکہ گذشتہ ساڑھے تین برسوں کے دوران راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس ڈوبتا جہاز بن گئی اور اس دوران 20انتخابات میں اسے شکست کامنھ دیکھنا پڑا۔
انہوںنے مزید کہا کہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات میںتو انتہاہو گئی وہاں راہل نے کانگریس کی انتخابی مہم چلائی اور کانگریس425میںسے صرف 7سیٹیںہی جیت سکی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cong lost 20 polls under rahul gandhi leadership in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply