ممبر اسمبلی آشا کماری نے سونیا سے ملاقات کی ، زمین گھوٹالے کا الزام خارج کیا

نئی دہلی:کانگریس سکریٹری آشا کماری نے پنجاب پردیش کا انچارج مقرر ہونے کے ایک دن بعد آج پارٹی صدر سونیا گاندھی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
محترمہ کماری نے کانگریس صدر سے ملاقات کے بعد 10 جن پتھ کے باہر صحافیوں سے کہا کہ ہماچل پردیش میں ان کے خلاف زمین گھوٹالے کا کوئی معاملہ نہیں ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)اور عام آدمی پارٹی (آپ) ان پر غلط الزام لگا رہی ہیں۔
پنجاب کانگریس کی نو منتخب انچارج نے کہا ”میرے خلاف گھوٹالے کا کوئی معاملہ نہیں ہے۔ بی جے پی جب چاہے میرے خلاف الزام لگا سکتی ہے۔اسے کوئی روکنے والا نہیں ہے اور اس طرح کے غلط الزام سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا“۔ آشا کماری ہماچل پردیش اسمبلی میں ڈلہوزی سے کانگریس کی رکن ہیں۔ وہ ریاستی حکومت میں کابینہ وزیر بھی رہی ہیں۔
بی جے پی کا الزام ہے کہ پنجاب کانگریس انچارج نے جنگلات کی 60 بیگھہ زمین پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے اور اس کو لے کر فروری میں چمبا کی ایک مقامی عدالت نے انہیں ایک سال کی سزا سنائی تھی۔ کانگریس نے محترمہ آشا کماری کو اتوار کو پنجاب کا انچارج بنایا گیا ہے۔ “آپ”نے ان کی تقرری کو لے کر تیکھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پنجاب کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے۔
اس نے پھر ایک ملزم کو پنجاب کا انچارج بنایا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے پارٹی نے سینئر لیڈر کمل ناتھ کو پنجاب کا انچارج بنایا تھا لیکن شرومنی اکالی دل اور “آپ”نے ان پر 1984 کے سکھ فسادات میں ملوث ہونے کا الزام لگایا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے تقررکے تین دن کے اندر اندر 15 جون کو استعفی دے دیا تھا۔تاہم، انہوں نے دونوں پارٹیوں کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا (یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: cong in charge for punjab asha kumari rejects allegation of land scam in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply