کانگریس نے پراجکٹوں کا صرف سنگ بنیاد رکھ کر لوگوں کو دھوکا دیا: وزیر اعظم مودی

پچپدرا (راجستھان): وزیعر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پارٹی پر ایک سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے پراجکٹوں کا صرف سنگ بنیاد رکھ کر لوگوں کو دھوکا دیا ہے اور غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ نہیں کیا۔
43129کروڑ روپے کی مالیت کے باڑ میر آئل ریفائنری پراجکٹ پر کام شروع کرنے کے حوالے سے منعقد ایک پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ خشک سالی اور کانگریس جڑواں بھائی ہیں ۔اور ریاست دیکھ چکی ہے کہ پارٹی کو جیسے ہی باہر کا دروازہ دکھایا گیا خشک سالی بھی دور ہوگئی۔
انہوں نے کہاکہ ریلوے لائنیں بچھانے کا اعلان محض وقتی شہرت حاصل کرنے کے لیے کیا گیا جبکہ ان پراجکٹوں کو دن کی روشنی تک دیکھنا نصیب نہیںہوئی۔انہوںنے مزید کہا کہ کانگریس بس اعلانات کر کے عوام کو دھوکے دیتی رہی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cong hoodwinked people by laying only foundation stones modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply