کانگریس نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی صدر کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا

نئی دہلی:کانگریس نے بینکوں سے بڑے پیمانہ پر ڈیبٹ کارڈ ز ہیک کیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے سب سے بڑے بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی صدر محترمہ ارون دھتی بھٹاچاریہ کو فوری طور پر برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔
کانگریس کے ترجمان ٹام وڈکن نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ لوگوں کی سخت محنت کی کمائی سے وابستہ 9060 خفیہ دستاویزات آج سوشل میڈیا پر ہیں۔بینک انتظامیہ کی لاپروا ئی سے غریب کی خون پسینے کی کمائی لٹ گئی ہے اور دہلی کے بینک کھاتے داروں کا پیسہ چین میں نکالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بینک سے نہیں بلکہ 19 بینکوں سے ڈیٹا چوری ہوا ہے۔
انہوں نے اس کے لئے بینک انتظامیہ کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے بینک ایس بی آئی کی صدر تین مہینے سے اپنی مدت کار میں توسیع کے لئے سیاسی سطح پر لا بئینگ کرتی رہی ہیں۔
ان کی توجہ بینک کے کام کاج پر نہیں تھی اور وہ اس معاملے میں سیاست کر رہی تھیں۔ ترجمان نے اس گھپلہ کے لئے انہیں بھی ذمہ دار ٹھہرایا اور ان کو فوری طور پر برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cong demands removal of sbi chief arundhati bhattarcharya in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply