دہلی میں فضائی آلودگی میں کمی لانے کے لیے سرکاری و نجی اداروں میں بھی تعطیل کی جائے: اجے ماکن

نئی دہلی:قومی دارالحکومت دہلی میں فضائی آلودگی کی سنگین صورت حال کو خوفناک اور غیر متوقع قرار دیتے ہوئے دہلی کانگریس نے فضائی ایمرجنسی کا اعلان کرنے اور کالجوں نیز سرکاری و پرائیویٹ اداروں کو بند کئے جانے کا بھی پرزور مطالبہ کیا۔
دہلی کانگریس کے صدر اجے ماکن نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ دارالحکومت میں نومبر کے مہینے میں فضائی آلودگی کی ایسی حالت اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی جو حالت اسے دیکھتے ہوئے دہلی حکومت فوری طور پر فضائی ایمرجنسی کا اعلان کرے۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی ٹریفک کو کم کرنے کے لئے کالجوں، سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں بھی تعطیل کا اعلان کیا جائے۔
اس سے لوگ سڑکوں پر کم آئیں گے اور فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ مسٹر اجے ماکن نے کہا کہ فضائی آلودگی کو روکنے کے لئے قلیل مدتی اقدامات کے ساتھ ساتھ طویل مدتی تدابیر بھی کرنی ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ صرف تعمیراتی کام بند کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ تعمیراتی کاموں کیلئے پڑوسی ریاستوں سے مواد لا نے والی گاڑیوں پر بھی پابندی لگانی ہوگی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cong demands air emergency in delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply