راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کے اعلیٰ سطحی وفد کی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات

نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے کاشتکاروں کا قرض معاف کرنے اور کم از کم سہارا قیمتوں میں اضافہ سمیت کسانوں کے کئی مطالبات پر مشتمل ایک فہرست انہیں سونپی۔
اس وفد میں راہل گاندھی کے علاوہ لوک سبھا میں کانگریس قانون ساز پارٹی کے قائد ملک ارجن کھرگے ، راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد غلام نبی آزاد، راجیہ سبھا میں کانگریس کے نائب سربراہ آنند شرما،لوک سبھا میں پارٹی کے چیف وہپ جیوتر دتیہ سندھیا اور پنجاب کانگریس کمیٹی کے سربراہ امریندر سنگھ پا شامل تھے۔
وفد نے وزیر اعظم کو نوٹ بند کرنے کے ان کے فیصلہ سے کسانوں کو ہورہی پریشانیوں سے واقف کرایا اور کہا کہ کسان پہلے سے ہی قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں اور فصل کے اس موسم میں نوٹ بند کریے جانے سے انہیں بے حد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پارٹی کے سینئر لیڈر کیپٹن امریندر سنگھ اور پارلیمنٹ کے احاطہ میں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ وزیراعظم نے ان کی بات کو دھیان سے سنا اور معاملہ پر غور کرنے کا یقین دلایا۔. کیپٹن سنگھ نے کہا کہ ملک کے بیشتر کسان کو آپریٹو سیکٹر کے بنکوں سے وابستہ ہیں لیکن نوٹ بندی کی وجہ سے ان بنکوں سے انہیں مدد نہیں مل رہی ہے اور ربیع فصل کی بوائی متاثر ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہی ہزاروں ایسے گاؤں ہیں جہاں بنک یا اے ٹی ایم کی سہولت نہیں ہے۔ جہاں کہیں اے ٹی ایم ہے بھی تو وہاں لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
کیپٹن سنگھ نے کہا کہ انہوں نے پنجاب کے کسانوں کے مسائل کو اٹھایا جبکہ پارٹی کے ایک دیگر سرکردہ لیڈر راج ببر نے اترپردیش کے کسانوں کی دقتوں پر روشنی ڈالی اس کے علاوہ مدھیہ پردیش کرناٹک اور کئی دیگر ریاستوں کے مسائل کی طرف بھی وزیر اعظم کی توجہ مبذول کرائی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cong delegation meets pm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply