مدھیہ پردیش اسمبلی میں بی جے پی لیڈروں کے آئی ایس آئی سے رابطوں کی گونج

بھوپال:مدھیہ پردیش اسمبلی میں آج اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس نے ریاست میں پاکستانی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کی بڑھتی سرگرمیوں اور مبینہ طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی ارکان سے اس کے رابطوں کا معاملہ اٹھایا۔ وقفہ صفر کے دوران کانگریس ممبر اسمبلی کے پی سنگھ نے یہ معاملہ اٹھانے کے بعدکہا کہ اس سلسلے میں تحریک التوا اور توجہ دلاؤ تحریک پیش کی گئی ہے لیکن ابھی تک انہیں مطلع نہیں کیا گیا کہ اس پر کب بحث ہوگی۔
انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ چونکہ اس میں حکمراں پارٹی کے بھی کئی ارکان مبینہ طور پرشامل ہیں ا س لیےحکومت اس پر بحث کرانے سے پہلو تہی کر رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر اجے سنگھ نے بھی اس پر بحث کرائے جانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سنگین معاملہ ہے اور اس پر پارٹی نے تحریک التوا پیش کی ہے۔ دریں اثنا اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر سیتاسرن شرما نے معاملے پر غور کرکے اس بارے میں جلد مطلع کئے جانے کا یقین دلایا ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cong alleges links bjp isi link in mp assembly in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply