مولانا غلام نبی کشمیری کے انتقال پردہلی کے الفلاح مدرسہ میں تعزیتی نشست کاانعقاد

لونی:دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذحدیث مولانا غلام نبی کشمیری کے انتقال پرجامعہ اخلاقیہ اسلامیہ الفلاح مسجد کمپلیکس،خوشحال پارک لونی میں تعزیتی نشست کا انعقاد کیاگیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے مدرسہ کے مہتمم مولانا نوشیر احمد نے کہاکہ مولانا مرحوم دارالعلوم دیوبند کے ایک ممتاز فاضل اور وقف دارالعلوم کے جید اساتذہ میں شمار ہوتے تھے۔

انہیں درس و تدریس کے علاوہ خطابت و تحریر پر بھی یکساں عبور حاصل تھاچنانچہ جہاں چالیس سال تک دارالعلوم وقف میں تدریسی خدمات انجا م دیں وہیں اس ادارے سے شائع ہونے والے ماہانہ مجلہ کی ادارت بھی کرتے رہے۔

انہوں نے کہاکہ مولاناخالص علمی آدمی تھے،اورحسن اخلاق کے حامل تھے،طلبہ و علمامیں انھیں یکساں مقبولیت حاصل تھی۔انہوں نے کہاکہ بلاشبہ مولانا کی وفات سے علمی حلقوں میں ایک بڑا خلاپیدا ہوگیاہے۔

قبل ازاں مدرسہ کے تمام طلبہ و اساتذہ نے قرآن کریم پڑھ کر ایصال ثواب کیااورمجلس کے اختتام پر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔اس موقع پرناظم تعلیمات قاری سجاد انورقاسمی،قاری مظہرالحق فلاحی،حافظ تنویر عالم،قاری اورنگزیب،حافظ حیدر،قاری اکرام علی سابق استاذمدرسہ معین الاسلام وغیرہ موجودتھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Condolence meeting held at delhi madrasa to pay tribute maulana ghulam nabi kashmiri in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.