دھوکے باز کمپنی کو نوٹ چھاپنے کاٹھیکہ دے کر مرکز نے قومی سلامتی داؤ پر لگا دی:کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مرکزی حکومت نے نوٹ چھاپنے کے معاملے میں قومی سلامتی داؤ پر لگاتے ہوئے ان غیر ملکی کمپنیوں کو طباعت کاکام سونپا ہے جن کے نام پہلے ہی بلیک لسٹ میں درج ہیں۔
کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ اومن چانڈی اور کانگریس ترجمان م افضل نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ حکومت نے برطانیہ کی کمپنی ڈےلا رو کو نوٹوں کی پرنٹنگ کا کام سونپا ہے۔
پارٹی نے کہا ہے کہ یہ مشتبہ کمپنی ہے اور پارلیمنٹ کی پی ایس ای کمیٹی نے 21 مارچ 2013 کو پارلیمنٹ میں پیش اپنی رپورٹ میں نوٹ چھاپنے کے لئے آؤٹ سورسنگ کا سہارا لینے پر شدید اعتراض کیا تھا۔
کانگریس ترجمان نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ میں آؤٹ سورسنگ کے ذریعے نوٹوں کی چھپائی کے کام کو قومی سلامتی سے سمجھوتہ قرار دیا تھا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ جگدمبیکا پال کی صدارت والی کمیٹی نے کہا تھا کہ اگر غیر ملکی کمپنیوں کو ملک کی کرنسی چھاپنے کا کام سونپا جاتا ہے تو یہ ملک کی سلامتی کو خطرہ پہنچا سکتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Company shortlisted for supplying notes blacklisted congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply