آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کی حمایت کرے گی:اے راجا

نئی دہلی :سی پی آئی لیڈر اے راجا نے واضح کیا کہ آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کے درجہ کیلئے ان کی پارٹی حمایت دے گی۔اس مسئلہ پر آندھراپردیش کی اصل حزب اختلاف وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ان سے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں ملاقات کی۔
اس ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے راجا نے کہا کہ اس مسئلہ پر جگن سے ان کی ثمرآور بات ہوئی ہے۔ کانگریس قیادت والی یو پی اے حکومت نے اے پی کو خصوصی درجہ کی یقین دہانی کرائی تھی اور موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کواس وقت کے وزیراعظم منموہن سنگھ کی جانب سے دیئے گئے اس وعدہ کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اسے انتخابی مسئلہ بنایا تھا اور اب وہ وعدہ پورا نہیں کیا جارہا ۔
سی پی ایم کے قومی چیف سکریڑی سیتارام یچوری نے جگن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی ہمیشہ اے پی کو خصوصی درجہ کے مسئلہ کی حمایت کرتی آرہی ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ جگن موہن ریڈی نے کہا کہ جی ایس ٹی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد اے پی کو خصوصی ریاست کے درجہ کا مسئلہ کافی اہم ہوگیا ہے کیونکہ قبل ازیں سیلز ٹیکس ریاستی حکومت کے حدود میں تھا لیکن اب جی ایس ٹی کے بعد مرکز کے تحت سیلز ٹیکس ہوگیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Communists to extend support for special status to andhra pardesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply