راجستھان کے شہربھیلواڑہ میں عید میلاد النبی کے موقع پر فرقہ وارانہ تشدد، 46 گرفتار،امتناعی احکامات نافذ

بھیلواڑا: راجستھان کے بھیلواڑہ شہر میں بارہ وفات کے جلوس کی تیاریوں کے دوران پیدا ہوئے تنازعہ کے بعد توڑ پھوڑ اور آتش زدگی کے واقعات کے پیش نظر پانچ تھانہ علاقوں میں گزشتہ رات سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی اور اس سلسلے میں دونوں فرقہ کے 46 افراد کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔
پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ومل سنگھ کے مطابق کل تیس گاڑیوں میں توڑ پھوڑ اور دو میں آگ لگانے کے واقعہ کے بعد بھیڑ کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے۔ انہوں نے بتایا کہ امتناعی احکامات نافذ ہونے کے بعد شہر میں آتش زنی اور توڑپھوڑ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ آج پرانے شہر کے پرکوٹے کے بازار اور صرافہ بازار اور گل منڈی علاقے کے بازار بند رہے۔
تاہم شہر کے دیگر علاقوں میں بازار کھلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حالات کے پیش نظر آس پاس کے علاقوں سے اضافی پولیس فورس بلائی گئی ہے اور حساس تھانہ علاقوں میں انہیں تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بازاروں میں لگے ویڈیو کیمروں کی تفتیش کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں اور لوگوں کی گرفتاری ہونے اور ان کے خلاف مقدمے درج ہونے کا امکان ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شہر کے کوتوالی ، بھیم گنج ، سبھاش نگر، پرتاپ نگر اور پور تھانہ علاقوں میں کل رات دس بجے سے نافذ امتناعی احکامات 19 دسمبر تک جاری ر ہیںگے اور آج شام تک شہر میں انٹرنیٹ خدمات بند رہیں گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Communal violence in bhilwara 46 detained in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply