شہروں میں آرام دہ و سستا شہری ٹرانسپورٹ نظام پہنچانا حکومت کی اولیں ترجیح: وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میٹرو کا منڈکا ۔ بہادر گڑھ سیکشن کا افتتاح کیا اور کہاکہ شہروں میں ایک آرام دہ اور سستا شہری ٹرانسپورٹ نظام بہم پہنچانا ان کی حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ سے اس نئے سیکشن کا افتتاح کرتے ہوئے مزید کہا کہ بہادر گڑھ ہریانہ کا تیسرا بڑا علاقہ ہے جس کو دہلی میٹرو سے جوڑا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ میٹرو نے لوگوں کا نہ صرف وقت بچایا ہے بلکہ ان کی زندگی بھی بدل دی ہے نیزشہروں میں گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی میں اور عوام کو روزگار کے مواقع دیئے ا ور جس رفتار سے میٹرو ٹرین سروس ترقی کی جانب گامزن ہے اس سے وہ جلد ہی دنیا کی سب سے بڑی میٹرو سروس بن جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ میٹرو کے کوچز ہندوستان میں ہی تیار کر کے ’میک ان انڈیا‘ کو فروغ دیا جائے۔انہوں نے کہا دہلی میٹرو او دیگر میٹروز میں کئی ملکوں نے ہماری مددکی اور اب ہم کوچوں کے ڈیزائنوں سے دیگر ملکوں کے میٹر وپراجکٹوں میںتعاون دے رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Comfortable and affordable urban transport systems a priority pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply