اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر ایرانڈیا اور انڈیگو طیارے باہم ٹکرانے سے بال بال بچے

نئی دہلی: دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج صبح اس وقت ایک بڑا حادثہ ٹل گیا جب ایک ہوائی جہاز اترنے کے لئے رن وے کا چکر لگا رہا تھا اور دوسرا ہوائی جہاز پرواز کرنے کی تیاری میں تھا۔ یہ واقعہ صبح سوا گیارہ بجے کا ہے۔انڈیگو کا ہوائی جہاز (6 ای -398) رانچی سے آیا تھا جبکہ ایئر انڈیا کا گوا جانے والا طیارہ اے ای 156 پرواز بھرنے کے لیے پر تول رہا تھا۔
شہری ہوابازی ڈائریکٹوریٹ جنرل ( ڈی جی سی اے) کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ انڈیگو کے طیارے کو رن وے نمبر 27 پر اترنا تھا اور پائلٹ نے ایک چکر لگانے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران ایئر انڈیا کے طیارے کو رن وے نمبر28 سے پرواز کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر انڈیا کے طیارے میں 122 مسافر سوار تھے اور اس نے رن وے پر پرواز کے لئے دوڑنا بھی شروع کر دیا تھا۔
ڈی جی سی اے کے آفیسر نے بتایا کہ ایئر انڈیا کے طیارے کو عین وقت پر پرواز بھرنے سے روکنے کی ہدایت دی گئی۔ اے ٹی سی کی ہدایت پر ایئر انڈیا کا طیارہ فوری طورپر’بے‘میں واپس لوٹ آیا اور بعد میں 12.50 بجے پرواز بھری۔

Title: collision of air india indigo aircraft averted at delhi airport | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply