راجستھان کے جھنجھنو ضلع میں نابالغہ کا اغوا، اجتماعی آبروریزی،ملزم فرار

جھنجھنو:راجستھان میں جھنجھنو ضلع کے بگڑ قصبے میں بدھ کو کالج جاتے ہوئے ایک نابالغ لڑکی کو اغوا کرکے اس کے ساتھ پانچ نوجوانوں نے اجتماعی آبروریزی کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ بدھ کا ہے اور واقعہ کے بارے میں کسی کو بتانے پر ویڈیو کو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی ملزمان نے دھمکی بھی دی۔ طالبہ کو بعد میں دوپہر تقریبا دو بجے بگڑ کے بی ایل چوک پر چھوڑ کریہ غنڈے فرار ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ واردات سے سہمی طالبہ گھر پہنچی اور واقعہ کی اطلاع اہل خانہ کو دی۔ اس سلسلے میں متاثرہ کے والد نے کل بگڑ تھانے میں مقدمہ درج کروایا ہے۔ پولیس نے پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے متاثرہ لڑکی کا بورڈ سے میڈیکل کرایا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی چار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ متاثرہ نے پولیس کو دیے بیان میں بتایا کہ ” میں بدھ کو بس میں بڈانیا گاؤں سے بگڑ آئی تھی۔
قریب ساڑھے 10 بجے بی ایل چوک پر بس سے اتر کر پیدل کالج جا رہی تھی۔ کچھ فاصلے پر سنسان جگہ پر بڈانیا کے اروند، ہمانشو، بجیندر، کلدیپ اور ایک دوسرے بجیندر کی بولیرو لئے کھڑے تھے۔ جیسے ہی بولیرو کے پاس پہنچی تو انہوں نے ہاتھ پکڑ کر مجھے بولیرو میں کھینچ لیا اور بولیرو جھنجھنو کی طرف لے گئے۔“ اس نے بتایا کہ چلتی گاڑی میں ان پانچوں نے آبروریزی کی اور واقعہ کی ویڈ?و کلپ بھی بنائی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: College girl kidnaped and gang raped in rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply