دہلی میں شدید سردی ، تیزسرد ہواؤں کے باعث گھروں سے نکلنا مشکل

نئی دہلی: اترپردیش، قومی دارالحکومت دہلی اور جموں و کشمیر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں شدید سردی سے لوگ بری طرح پریشان ہیں ۔ہر سو لوگ سردی میں کپکپاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔دہلی میں درجہ حرارت6ڈگری درج کیا گیا ۔
علاوہ ازیں گھنے کہرے کی وجہ سے ریلوے خدمات پر مسلسل اثر پڑرہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسم کی یہ حالت کل بھی یکساں رہے گی اور رات کے درجہ حرارت میں مزیدکمی آسکتی ہے۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 18ڈگری سیلسیس رہے گا۔
دہلی اور مضافاتی علاقوں میں کہرے کی وجہ سے 27ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں جبکہ سات ٹرینوں کو وقت تبدیل کرکے چلایا جارہا ہے۔اس کے علاوہ تین ٹرینیں ملتوی کردی گئی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cold waves tighten grip over delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply