بہار کے گیا ضلع کے ایک جنگل میں سیکورٹی فورسز سے مسلح تصادم میں چار ماؤنواز ہلاک

گیا: جھارکھنڈ کی سرحد سے ملحقہ بہار کے گیا ضلع کے فتح پور تھانہ علاقے کے ایک جنگل میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہوئے تصادم میں ممنوعہ نکسلی تنظیم ہندوستان کی کمیونسٹ پارٹی (ماؤنواز) کے چار انتہا پسند مارے گئے۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ یہ اطلاع ملنے کے بعد کہ ماؤنوازوں کا ایک دستہ جنگل میں چھپا ہوا ہے 205 کوبرا بٹالین کے جوانوں نے بہار۔جھارکھنڈ کے سرحدی علاقوں میںتلاشی مہم شروع کردی۔
لیکن جیسے ہی سیکورٹی اہلکاروں کی ٹیم جنگل میں داخل ہوئی ماؤنواز انتہا پسندوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کا سیکورٹی فورس نے منہ توڑ جواب دیا ۔ دونوں طرف سے فائرنگ کے تبادلہ کے دوران چار نکسلی مارے گئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ کوبرا بٹالین کے جوانوں نے تصادم میں مارے گئے چار نکسلیوں کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔ ماؤنوازوں کی لاشوں کے پاس سے دو انساس رائفلیں، ایک ایس ایل آر اور ایک اے کے -47 رائفل بھی برآمد ہوئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cobra soldiers gun down 4 maoists in gaya encounter in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply