کوئلہ گھپلے میں جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ کی سزائے قید پر ہائی کورٹ کا حکم امتناعی

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے کوئلہ گھپلے میں جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ مدھو کوڑا کے خلاف ذیلی عدالت کے اس فیصلہ پر22جنوری تک حکم امتناعی جاری کردیا جس میں کوڑا کو تین سال کی سزا سنائی گئی تھی۔
عدالت نے یہ حکم امتناعی مجرم قرار دینے اور سزا سنائے جانے کو چیلنج کرنے والی کوڑا کی اپیل پر سی بی آئی سے جواب طلب کرتے ہوئے جاری کیا۔جسٹس انو ملہوترا نے کوڑا پر25لاکھ جرمانہ کی سزا پر بھی روک لگا لگا کر انہیں اس ماہ ہونے والی آئندہ سماعت تک اس شرط کے ساتھ عبوری ضمانت بھی دے دی کہ وہ اس دوران ملک چھوڑ کر نہیں جا سکتے۔
سی بی آئی کی وکیل ترنم چیما نے اپیل اور جرمانے پرحکم امتناعی کی مخالفت کی لیکن 22جنوری تک کوڑا کو عبوری ضمانت دینے کی مخالفت نہیں کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Coal scam hc stays sentence rs 25l fine on madhu koda in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply