کوئلہ بلاک الاٹمنٹ گھپلے میںسابق کوئلہ سکریٹری ایچ سی گپتا مجرم قرار دیے گئے

نئی دہلی:مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے کوئلہ کے سابق سکریٹری ایچ سی گپتا ، جوائنٹ سکریٹری کے ایس کروفا اور کرشنا پتھنم سکیورٹی سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ اور اسکے منیجنگ ڈائڑیکٹر پی کے اہلوالیہ کو چھتیس گڑھ میں ایس کے ایس اسپات اینڈ پاور لمیٹڈ کو کوئلہ بلاک الاٹمنٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملہ میں مجرمانہ سازش کا قصور وار قراردیا۔ خصوصی عدالت کے جسٹس بھارت پراشر نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 22مئی کو سزا کااعلان کیا جائیگا۔
یہ معاملہ مدھیہ پردیش میں تھیسا گوڈا۔بی رودرپوری کوئلہ بلاک الاٹمنٹ کرشنا پتھنم سکیورٹی کو کرنے میں مبینہ بے ضابطگیوں سے جڑا ہوا ہے۔خصوصی عدالت نے چارٹیڈ اکاؤنٹنٹ امت گوئل کو اس معاملہ میں بری کردیا ہے۔ سی بی آئی نے اپنے الزام میں کہا تھا کہ کرشناپتھنم سکیورٹی نے کوئلہ بلاک کے لئے جو درخواست دی تھی وہ ادھوری تھی اور اصول و ضوابط کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے اسے وزارت کو مسترد کردینا چاہئے تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Coal scam case former coal secretary h c gupta convicted in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply