جو گجرات جیتنے چلے وہ امیٹھی بھی ہار گئے:یوگی ادتیہ ناتھ

لکھنؤ: اترپردیش کے بلدیاتی انتخابات میں 80فیصد مئیر کے عہدے جیتنے اور مجموعی طور پر اس الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ ان کی ریاسرت میں بی جے پی کی یہ شاندار جیت وزیر اعظم نریندرمودی کا نظریہ ترقی اور پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ کی حکمت عملی کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان انتخابات کے نتائج سے سب کی آنکھیں کھل جائیں گی ۔ یہاں کانگریس کا صفایہ ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو گجرات جینے چلے تھے وہ امیٹھی بھی ہار گئے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں نے مرکز اور ریاستی حکومت کی پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کی ذمہ داری بحسن و خوبی نبھائی۔ جو اس تاریخی کامیابی کی شکل میں سامنے آئی۔بی جے پی پردیش صدر مہندر ناتھ پانڈے نے کہاکہ ہم عوام کی امیدوں پر کھرا اتریں گے۔

Title: cm yogi adityanath press conference on bjp victory in uttar pradesh | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply