بی جے پی نے بھانپ لیا ہے کہ اترپردیش میں اس کی شکست طے ہے: اکھلیش یادو

سنبھل / امروہہ: سماج وادی پارٹی کے صدر اور وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ ملک سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا صفایا کرنے کا کام اتر پردیش سے ہی شروع ہو جائے گا ۔ مسٹر اکھیلیش یادو سنبھل اور امروہہ میں پارٹی کے امیدواروں کے حق میں انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو معلوم ہو گیا ہے کہ وہ انتخابات ہار رہی ہے۔
بی جے پی کو ملک سے ختم کرنے کا کام اتر پردیش سے ہی شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم فرقہ واریت کو ریاست سے ہی نہیں ملک سے ختم کرنے کا کام کریں گے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر ریاستی حکومت کی مدد نہ کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فرقہ وارانہ طاقتوں کو شکست دینے کے لئے کانگریس کے ہاتھ کا ساتھ لیا
۔ نوجوانوں کی شمولیت سے ہماری طاقت بڑھے گی۔ یہ دو نئی سوچ کے نوجوانوں کا اتحاد ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سماج وادی پارٹی۔ کانگریس اتحاد کم از کم 300 نشستوں پر جیت درج کرے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فرقہ وارانہ طاقتوں سے پتھروں پر خزانہ لٹا دینے والی پارٹی بھی ملی ہوئی ہے۔ لوگوں کو بی ایس پی پر اعتماد نہیں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cm akhilesh yadav team gives mulayam singh yadavs rally a miss in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply