یوگی ادتیہ ناتھ نے شیعہ وقف بورڈ چیرمین کا مطالبہ مسترد کر دیا ،کوئی مدرسہ بند نہیں کیا جائے گا

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے شیعہ وقف بورڈ کے چیرمین وسیم رضوی کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میںکوئی مدرسہ بند نہیں کیا جائے گا۔
یوگی نے یہاں تلک ہال میں شمالی خطہ کے اقلیتی فلاح و بہبودرابطہ اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی حالت میں کسی بھی ریاست میں مدرسوں کو بند نہیں کیاجائے گا۔
مدرسوںکو عصری دور سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جدید بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مدرسوں کو بند کرنا کوئی حل نہیں ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت اقلیتی فرقہ کے لیے نئی نئی اسکیمیں بنا رہی ہے ۔
اور ریاستی حکومت بھی اس کی تعمیل کرنے میں لگی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مدرسوں میں روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ انگریزی ، کمپیوٹر نیز جدید موضوعات کی تعلیم دینی چاہیے۔
اقلیتی بہبود وزارت پر نہایت اہم ذمہ داری ہے۔ حکومت کی کوشش رہتی ہے کہ کسی بھی شخص کو احساس محرومی نہ ہو۔ہمیں اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ کوئی شخص پریشانیوں کا شکار نہ ہو۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Closing madarsas are not a solutionsays yogi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply