پنیر سیلوا م مستعفی،ششی کلا تمل ناڈ کی نئی وزیر اعلیٰ ، 7یا 9فروری کو حلف برداری

 چنئی:انا ڈی ایم کے جنرل سکریٹری کا عہدہ سنبھالنے کے ایک ماہ بعد وی کے ششی کلا کو اتوار کے روز اتفاق رائے سے تمل ناڈوقانون ساز پارٹی کا قائد منتخب کرلیا گیا اور اس کے ساتھ ہی وہ ریاست کی وزیراعلیٰ بن گئیں ۔
توقع ہے کہ 7یا9فروری کو وزیر اعلیٰ کے طور پر ان کی حلف برداری ہو جائے گی۔ قبل ازیں نگراں وزیراعلیٰ او پنیر سیلوم نے ریاستی گورنر کو اپنا استعفیٰ نامہ بھیجنے کے بعد قانون ساز پارٹی کے قائد کے لیے ششی کلا کا نام تجویز کیا ۔
جس کا تمام ارکان اسمبلی نے زبردست تالیوں سے خیر مقدم کیا اور انہیں اتفاق رائے سے پارٹی کا قائد منتخب کرلیا گیا۔ 62 سالہ ششی کلا کو چنیماں(چھوٹی ماں) بھی کہا جاتا ہے۔

Title: close aide of jayalalitha shashikala to be new cm | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply